Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا اور چین کی پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا اور چین کی پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد: امریکا اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔امریکی سفیر نیٹالی بیکر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹالی بیکر نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، امریکا دہشت گردی کے ہر عمل اور اس کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی سفارت خانہ پاکستان کا کہنا تھا کہ زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *