Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترک فوج کا C-130 طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترک فوج کا C-130 طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

انقرہ: ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹڑ برہانیتن دوران نے بتایا کہ تلاش اور ریسکیو حادثے کی اطلاع ملتے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مصدقہ خبروں کے لیے حکام کی جانب سے جاری کی گئی معلومات پر یقین کریں اور غیرمصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ حادثے میں تاحال جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *