اسلام آباد:وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ بنیادی تحقیق میں مزید تیزی لائے اور خطہ پوٹھوہار کی زرعی ترقی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے جبکہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔ صوبائی وزیر اور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر اور متعلقہ افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیر زراعت نے سنٹر فار پرسیژن ایگریکلچر، پاک چین جدید زرعی تحقیق مرکز اور ہائیڈروپونک یونٹ سمیت مختلف تحقیقاتی مراکز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے پائیدار زرعی ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے بتایا کہ صوبہ میں جدید زراعت کو فروغ دینے کے لیے تین ریجنل ایگریکلچر فورمز قائم کیے جا چکے ہیں جن میں نادرن فورم کی سربراہی وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی، سنٹرل فورم کی سربراہی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سدرن فورم کی سربراہی ملتان زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کریں گے ۔
زرعی یونیورسٹی تعلیم کیساتھ بنیادی تحقیق میں تیزی لائے ‘وزیر زراعت خطہ پوٹھوہار کی زرعی ترقی کیلئے قابلِ عمل تجاویز دی جائیں ، عاشق کرمانی کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ

Leave a Reply