Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان کی تصدیق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان کی تصدیق

تہران: ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور مسلسل رابطوں کا حصہ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، دورہ پاک ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے دورہ پاکستان پر روانہ ہونے سے قبل اپنےپیغام میں کہا کہ آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گا، پاکستان خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ایرانی مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم یہ بات کبھی نہیں بھولے گی کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی رہی،امریکہ اور صہیونی رجیم کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی رہی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں پائیدار سلامتی کے دو اہم اور مؤثر ممالک ہیں، ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے برادرانہ تعلقات پر توجہ دیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *