Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نقوی نے سیٹھی کے تبصرے حقائق کے منافی قرار دیدئیے راشد لطیف نے معذرت کر کے بورڈ کے مؤقف کی تصدیق کی،چیئرمین پی سی بی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نقوی نے سیٹھی کے تبصرے حقائق کے منافی قرار دیدئیے راشد لطیف نے معذرت کر کے بورڈ کے مؤقف کی تصدیق کی،چیئرمین پی سی بی

لاہور:لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تبصرے مکمل طور پرغلط، غیر مناسب وقت پراور حقائق کے منافی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹرراشد لطیف کے خلاف کی گئی کارروائی کسی بھی قسم کی تنقید کو دبانے کیلئے نہیں تھی بلکہ اس کا مقصد جھوٹے ، بے بنیاد اور ہتک آمیزالزامات کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔محسن نقوی نے کہا کہ بورڈ کی ہرکارروائی قانون کے دائرے کے اندر رہ کر کی جاتی ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کرکٹ، اس کے کھلاڑیوں اورادارے کی ساکھ کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا مؤقف حقائق سے میل نہیں کھاتا اور یہ تاثر دینا کہ پی سی بی کسی کی آواز بند کر رہا ہے ، سراسرغلط ہے ۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق راشد لطیف نے اپنے ٹویٹ میں معذرت کر کے بورڈ کے مؤقف کی تصدیق کردی ہے جو واضح ثبوت ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات درست سمت میں تھے ، راشد لطیف کی معذرت کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ حقیقت کا اعتراف ہمیشہ اداروں کومضبوط بناتا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *