Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان شاہینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹونٹی کا چیمپئن فائنل میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں بنگلا دیش کو شکست دیدی 7 رنز کا ہدف پاکستان نے 4گیندوں پر ہی حاصل کر لیا،وزیرِ اعظم کی مبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان شاہینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹونٹی کا چیمپئن فائنل میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں بنگلا دیش کو شکست دیدی 7 رنز کا ہدف پاکستان نے 4گیندوں پر ہی حاصل کر لیا،وزیرِ اعظم کی مبارکباد

دوحہ، اسلام آباد: پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔دونوں ٹیموں نے 20، 20 اوور میں 125، 125 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔سپر اوور میں بنگلا دیش کی ٹیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے سپر اوور میں 7 رنز کا ہدف چار گیندوں پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل دوحہ میں ہونے والے فائنل میں بنگلا دیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بیٹرز کے لیے مشکل وکٹ پر پاکستان شاہینز 20 اوور میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد مسعود 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ، عرفات منہاس نے 25 اور معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے ۔بنگلا دیش اے کے رپون منڈل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان شاہینز کے بولرز نے بنگلا دیش اے کے بیٹرز کو بھی مشکل میں ڈالا۔شاہین کے بولرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بنگلا دیش کا سکور 125 تک ہی محدود رہا۔ دریں اثنا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد اورکھلاڑیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *