Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چینی صدر ٹرمپ سے رابطہ، تائیوان کے مسئلے پر مؤقف واضح کیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چینی صدر ٹرمپ سے رابطہ، تائیوان کے مسئلے پر مؤقف واضح کیا

بیجنگ : چین کے صدر ژی جن پنگ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے، جس میں مختلف اُمور پر گفتگو کی گئی۔ریاستی خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نے کا کہنا تھا کہ رابطے سے چین امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہورہی ہے، دونوں ممالک کو تعاون میں توسیع کرنی چاہیے، چینی صدر نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا مؤقف واضح کیا۔خیبر ایجنسی نے بتایا کہ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان کی چین کے پاس واپسی پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر کا اہم حصہ ہے، چین اور امریکا کے تعلقات میں مثبت رفتار برقرار رہنی چاہیے، امریکی چینی صدور نے یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اِسی طرح دوران گفتگو ژی جن پنگ نے کہا کہ یوکرین تنازع کے فریقین اختلافات کم کریں، چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری عالمی جنگ کے نتائج محفوظ رکھنے چاہئیں، یوکرین تنازع پر تمام فریق اختلافات کم کریں، چین اور امریکا کو تعاون کے نئے شعبے کھولنے چاہئیں، دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *