نیو یارک:نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے کہا کہ وہ اب بھی ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں، حالانکہ دونوں نے وائٹ ہاؤس میں حال ہی میں دوستانہ ملاقات کی۔ممدانی نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ملاقات تعمیری رہی ،انہوں نے شہرمیں رہائش، بچوں کی دیکھ بھال اور یوٹیلیٹی کے اخراجات جیسے مسائل پر بات کی۔ ٹرمپ نے میئر کی تاریخی فتح کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہر کیلئے بہترین کام کریں گے ۔ ممدانی نے کہا کہ ملاقات میں اختلافات کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا۔
زہران ممدانی نے ایک بار پھر ٹرمپ کو فاشسٹ قرار دیا

Leave a Reply