Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمد میں 123 فیصد اضافہ صارفین استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمد میں 123 فیصد اضافہ صارفین استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں

اسلام آباد:ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ صارفین دونوں اقسام یعنی استعمال شدہ اور مقامی گاڑیوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ایس کے ڈی اور سی کے ڈی اسمبلی کٹس کی درآمدات چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2025 میں ایک بڑی میڈیا مہم کے ذریعے خبردار کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *