Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو سٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں سٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت اُجاگر کی۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔علی لاریجانی نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان ایران مکالمے اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کیلئے ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *