Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1 لاکھ 62 ہزار، 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی حدیں بحال حصص کی مالیت میں بھی 95ارب 95کروڑ 18لاکھ 28ہزار 681روپے کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1 لاکھ 62 ہزار، 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی حدیں بحال حصص کی مالیت میں بھی 95ارب 95کروڑ 18لاکھ 28ہزار 681روپے کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کی جانب گامزن رہی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ 1لاکھ 62 ہزار اور 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 61.18فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 95 ارب 95کروڑ 18 لاکھ 28ہزار 681روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا لیکن تیزی رونما ہوتے ہی پرافٹ ٹیکنگ سے جاری تیزی ایک موقع پر 1128پوائنٹس کی مندی سے بینچ مارک 100 انڈیکس کی 1لاکھ 61ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی، تاہم آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تسلسل نے جاری مندی کے اثرات زائل کردیئے اور ایک موقع پر انڈیکس نے 1705 پوائنٹس کی تیزی بھی دکھائی، تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1439.04 پوائنٹس کے اضافے سے 163188.53پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 655.86 پوائنٹس کے اضافے سے 49735.93پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 510.22پوائنٹس کے اضافے سے 98429.46 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2645.61 پوائنٹس کے اضافے سے 232829.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 63کروڑ 64لاکھ 08ہزار 304 حصص کے سودے ہوئے ، 136 کے بھاؤ میں اضافہ، 290 کے داموں میں کمی اور 48 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں سرمائے کا حجم 96 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 512 ارب روپے ہوگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *