Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد، وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کی دعوت دی، عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد، وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کی دعوت دی، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں میثاق جمہوریت کی دعوت دی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی گئی،ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کو شکست فاش ہوئی۔انہوں نے کہا اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، میڈیا پر فارم 47کا شور مچایا جاتا ہے، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے سوال ہے انہوں نے کیا قانونی کارروائی کی؟عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہری پور سے بابر نواز خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ضمنی انتخابات میں نشست چھین لی ہے، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم کی۔اپنی سیاسی غلطیاں چھپانے کے لیے الزامات لگانا اور سوشل میڈیا کے زریعے اداروں پر الزامات لگانا قابل مذمت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *