Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر مبینہ پابندیوں کی تردید کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر مبینہ پابندیوں کی تردید کردی

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پابندیوں کی تردید کر دی۔یو اے ای سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان شہریوں کے لیے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی لیبر اور دیگرکیٹگریز میں روزویزے جاری کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت نے تمام ممالک کے لیے ویزے کامربوط نظام بنایا، کچھ پاکستانی ٹریول ایجنٹس نے ویزے کےخواہشمندوں کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی، ریکارڈ ٹیمپرنگ سےاماراتی حکومت اور ویز۱ ہولڈرز کے لیے مسائل پیداہوئے۔اماراتی سفارتکارنے بتایا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ سے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا، شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا گیا، یو اے ای میں 22لاکھ 70ہزار پاکستانی موجودہیں، معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کوریکارڈ درستگی کا موقع دیاگیا۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *