اسلام آباد :انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتِ حال، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام اور شہر کی بھرپور سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر کی جائے ، مشکوک گاڑیوں اور افراد کی نگرانی کے لئے جدید اسکیننگ سسٹمز کا استعمال بڑھایا جائے اور ناکہ جات کو سمارٹ اور کم سے کم شہری خلل کے ساتھ فعال رکھا جائے ۔ آئی جی اسلام آباد نے بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل، شاہراہوں پر گشت میں اضافے ، اسنیپ چیکنگ، حساس علاقوں کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان اور فیلڈ فورس کی موجودگی کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔
سکیورٹی سخت ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت، مشکوک گاڑیوں،افراد کی نگرانی کی جائے ،آئی جی

Leave a Reply