قصور :ڈپٹی کمشنر قصور و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمران علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ فزیشن، ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مجموعی طور پر 24 میڈیکل کیسز کی سماعت کی گئی، جن میں سے 5 میڈیکل سٹورز کے خلاف پراسیکیوشن کی منظوری دی گئی، 8 کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 2 کیسز کے دوبارہ ری وزٹ کی ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید 9 کیسز کو آئندہ میٹنگ میں زیرِ غور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply