اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک صاف، مؤثر اور مضبوط نظامِ نقل و حمل کی تشکیل کے عزم کی تجدید کرتے ہیں اور ایسا نظام جو معاشی ترقی کو سہارا دے اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے ماحول کا تحفظ بھی کرے ۔ اہم علاقائی راہداری کی حیثیت سے پاکستان اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ سڑکیں اور شاہراہیں صرف نقل و حرکت کے راستے نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے محرک بھی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں منعقدہ علاقائی وزرائے ٹرانسپورٹ کانفرنس کے دوران پاکستان نے وزرائے ٹرانسپورٹ اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ سڑک، ریل اور بحری شعبوں میں *ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی* کو مضبوط بنایا جا سکے جو پائیدار علاقائی انضمام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس اہم دن پر ہم انجینئرز، منصوبہ سازوں، محنت کشوں اور ترقیاتی شراکت داروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو عالمی پائیداری کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ٹرانسپورٹ شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
ٹرانسپورٹ شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں، علیم خان پاکستان کیلئے صاف، مؤثر اور مضبوط نظامِ نقل و حمل کی تشکیل چاہتے ہیں، وزیر مواصلات

Leave a Reply