اسلام آباد:پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 56 پیسے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 80 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 18 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 72 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 913 روپے 81 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

Leave a Reply