کراچی:عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 2300 روپے بڑھ کر 438862 روپے ہوگئے ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے 376253 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 60 روپے بڑھ کر 5482 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 4165 ڈالر کا ہوگیا۔

Leave a Reply