راولپنڈی:سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، گرین شرٹس پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی، اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل ہفتہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 6چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 76، کوسال مینڈس 40،جینتھ لیانگے 24 اور داسن شناکا17رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف 29کے مجموعی سکورپر صاحبزادہ فرحان9 اور بابراعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے ، 38کے سکور پر صائم ایوب بھی 27اور43کے مجموعی سکور پر فخرزمان صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، تاہم سلمان علی آغا اور عثمان خان نے گرین شرٹس کی بیٹنگ کو سہار ا دیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 56رنز کا اضافہ کیا اور99کے مجموعی سکور پرعثمان خان 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس کے بعد محمد نواز 27اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔سلمان آغا 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح پاکستان نے مقررہ 20اوورز مین 7وکٹوں پر 178رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 4، ایشان ملنگا نے 2اور ونندو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔
ٹرائی سیریز:پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا سری لنکا نے 20اوورز میں 5وکٹوں پر 184رنز بنائے ، پاکستان 7وکٹوں پر 178رنز بناسکا،سلمان 63رنز بنا کر ناٹ آؤٹ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے ،اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کل راولپنڈی میں ہی کھیلاجائیگا

Leave a Reply