کراچی:سری لنکن قونصل جنرل پی کے سنجیوا پٹیویلا نے کاروباری تنازعات سے بچنے اور ناقابلِ تصدیق یا بوگس کمپنیوں سے دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کراچی چیمبر سے کہا ہے کہ وہ آئندہ سری لنکن اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے معتبر اور تصدیق شدہ پاکستانی کمپنیوں کی سفارش کرے ۔انہوں نے کراچی چیمبر کی جانب سے منعقدہ بزنس ٹو بزنس نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تحفظ اور قابلِ اعتماد روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر ایسے واقعات کا علم ہے جہاں تنازعات صرف اس وجہ سے پیدا ہوئے کہ کمپنیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ پاکستان میں کئی بہترین اور قابلِ اعتماد ادارے موجود ہیں اور میں درخواست کرتا ہوں کہ کراچی چیمبر دونوں فریقین کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرے ۔
سری لنکا کابوگس کمپنیوں سے تاجر برادری کو محفوظ رکھنے پر زور کراچی چیمبر معتبر کمپنیوں کی سفارش کرے ، قونصل جنرل پی کے سنجیوا پٹیویلا

Leave a Reply