Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر ایک پیسہ کم،سونے کی قیمت میں استحکام تولہ سونا 4لاکھ 38ہزار 862،دس گرام 3لاکھ 76ہزار 253پر مستحکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر ایک پیسہ کم،سونے کی قیمت میں استحکام تولہ سونا 4لاکھ 38ہزار 862،دس گرام 3لاکھ 76ہزار 253پر مستحکم

کراچی:انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر میں سونے کی قیمتیں مستحکم جبکہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.55 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 642 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *