Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،122ارب منافع 1304پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1لاکھ 66ہزار 667پر بند ہوا پاک،آئی ایم ایف مثبت مذاکرات، ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت تیزی کی وجہ قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،122ارب منافع 1304پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1لاکھ 66ہزار 667پر بند ہوا پاک،آئی ایم ایف مثبت مذاکرات، ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت تیزی کی وجہ قرار

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 380 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 753 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا ، اسکے بعد ٹریڈنگ دن بھر منفی زون میں داخل ہوئے بغیر مسلسل برق انداز میں پروان چڑھتی رہی۔ سرمایہ کاروں کے بلند حوصلوں کی بدولت بینکنگ ، فارما ، آئل اینڈ گیس ، ٹیکنالوجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں زبردست ریل پیل رہی۔دوران کاروبار 100 انڈیکس پہلے ٹریڈنگ سیشن میں ہی 1 لاکھ 66 ہزار اور 1 لاکھ 67 ہزار کی دو نفسیاتی حدیں عبور کرگیا ۔ دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس کی جاری تیزی میں قدرے کمی واقع ہوئی اور انڈیکس مثبت زون میں ہی رہتے ہوئے 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس1304 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 667پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 361 پوائنٹس بڑھ کر 50855 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 649 پوائنٹس بڑھ کر 100309 پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 122ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم18 ہزار 866 ارب رہا ۔ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ سلمان نقوی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین مثبت مذاکرات اور ریکوڈک منصوبے میں مثبت پیش رفت بھی اسٹاک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت پہنچاگئی جبکہ بھاری لیورج ادائیگیوں کا اگلے ماہ کے کھاتوں میں سپرد ہونا بھی 100 انڈیکس کو یکدم تیز سے تیز تر کرگیا جس کا تسلسل اگلے ہفتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *