Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر مزیدسستا،تولہ سونا4لاکھ 38ہزار 862پر مستحکم انٹربینک میں ڈالر 280.52،اوپن مارکیٹ میں 281.56کا ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر مزیدسستا،تولہ سونا4لاکھ 38ہزار 862پر مستحکم انٹربینک میں ڈالر 280.52،اوپن مارکیٹ میں 281.56کا ہوگیا

کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 280.52روپے کاہوگیا،اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4پیسے کی کمی سے 281روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5 ہزار 642 روپے پر برقرار رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *