کراچی:ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے اسمارٹ کلاؤڈ کے ذریعے جامع کلاؤڈ سروسز کی فراہمی کے لیے کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے جدید انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارم سلوشنزکے ذریعے ایل او ایل سی کو محفوظ اورقابلِ توسیع ٹیکنالوجی تک رسائی دے گی، جس سے ملک بھر میں بینک کے بڑھتے ہوئے مائیکرو فنانس آپریشنز مزید مستحکم ہوں گے ۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فاروق رشید اور پی ٹی سی ایل و یو فون4G کے چیف بزنس سلوشنز آفیسر، آصف احمد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر ایل او ایل سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، السام اوفر، چیف کمرشل آفیسر، نزار علی مومنانی اور سربرا ہ، آئی ٹی، فراز بشیر سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے ، جبکہ پی ٹی سی ایل و یو فون4G کی جانب سے گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز سلوشنز، حسیب ہاشمی اور گروپ وائس پریزیڈنٹ اسٹریٹجی و پروڈکٹ مینجمنٹ، سید عمران علی بخاری موجود تھے ۔ ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او، فاروق رشید نے کہا کہ ہم پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ پر انفراسٹرکچر ایز اے سروس کے لیے پی ٹی سی ایل کو اپنا قابلِ اعتماد شراکت دار بنانے پر بے حد خوش ہیں۔ آصف احمد نے کہا کہ ہمیں ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک کی کاروباری ضروریات پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر خوشی ہے ۔ایک قومی ادارے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے ۔
ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک اورپی ٹی سی ایل میں معاہدہ

Leave a Reply