اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے راستے میں رکاوٹ حکمرانوں ہوں یا بیوروکریسی ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی، اس سلسلے میں پنجاب بھر میں دستخطی مہم، سیمینار، احتجاجی مظاہروں سمیت عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، 7دسمبر کو پورے پنجاب میں بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُمراء اضلاع کہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق سلیم نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے مافیاز نے عوام کے چاروں طرف اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں، عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، گیس اور بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان پر ان چوروں اور عوام دشمن مافیاز کو مسلط کر نے میں خلائی مخلوق سمیت عوام بھی شامل ہیں جو ایسے بدیانتوں اور چوروں کو اپنے کندھوں پر بٹھاتے اور ان کے نعرے لگاتے ہیں۔
بلدیاتی نظام، رکاوٹ بننے والوں کیخلاف تحریک چلائینگے، طارق سلیم مافیاز نے پنجے گاڑھ لئے، 7دسمبر کو پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،خطاب

Leave a Reply