کراچی :کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ مستحکم رہی جبکہ کاروباری حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاٹن تجزیہ کار نسیم عثمان نے بتایا کہ سندھ میں کپاس کی قیمت 14,500 سے 16,000 روپے فی من کے درمیان ہے۔ جبکہ پنجاب میں کپاس کی قیمت 14,800 سے 16,000 روپے فی من کے درمیان دیکھی گئی ۔ اسی طرح پنجاب میں پھٹی کی قیمت 6,000 سے 7,800 روپے فی 40 کلو کے درمیان رہی جبکہ سندھ میں پھٹی 6,000 سے 7,600 فی 40 کلو میں دستیاب رہی۔ بلوچستان میں کپاس کی قیمت 15,300 سے 16,200 روپے فی من رہی اور پھٹی 7,800 سے 8,800 روپے فی من میں فروخت ہوئی۔بلوچی کپاس کی قیمت 15,800 سے 16,200 روپے فی من کے درمیان رہی جبکہ پھٹی کی قیمت 7,000 سے 8,500 روپے فی 40 کلو رہی۔ پری مارک کپاس کی قیمت 16,700 سے 16,900 روپے فی من کے درمیان رپورٹ کی گئی۔اسپاٹ ریٹ 15,300 روپے فی من پر برقرار رہا جبکہ پالیسٹر فائبر 325 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔
روئی کے بھاؤ میں استحکام کاروباری حجم میں کمی ریکارڈ

Leave a Reply