لاہور:آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت کی جانب مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی دکھانی چاہیے ،جب تک بداعتمادی کی فضاء ختم نہیں ہو گی مذاکرات کی بیل منڈھے نہیں چڑ ھ سکتی اس لئے ایک دوسرے کے لئے اسپیس پید اکرنی چاہیے ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے کہا کہ قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کی خاطر میثاق معیشت کریں تاکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے کہ مذاکرات کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کھلے دل اور ذہن کے ساتھ پیشرفت کریں ، کسی بھی فریق کو سیاسی مفادات کے بجائے ملک کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور اسی میں بقاء ہے۔
معاشی اشاریے بہتر،تسلسل کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ،اشرف بھٹی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی دکھانی چاہیے ،صدر انجمن تاجران

Leave a Reply