Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سال کی آخری پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے 4کروڑ بچے ہدف مہم15تا 21دسمبر جا ری رہیگی،رواں سال 30بچے متاثر ہو ئے مسلسل ویکسینیشن سے کیسز صرف 2ہندسوں تک محدود ہیں، وزیر صحت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سال کی آخری پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے 4کروڑ بچے ہدف مہم15تا 21دسمبر جا ری رہیگی،رواں سال 30بچے متاثر ہو ئے مسلسل ویکسینیشن سے کیسز صرف 2ہندسوں تک محدود ہیں، وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے رواں سال کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے مہم کا آغاز نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق کے بیٹے سمیت دیگر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ۔سات روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی۔ وزیر صحت نے کہا اس سال 30 بچے پولیو کا شکار ہوئے تاہم مسلسل ویکسینیشن کی بدولت آج پولیو کے کیسز ہزاروں کی بجائے صرف دو ہندسوں تک محدود ہیں۔ والدین، مذہبی رہنما، عوامی نمائندے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ ، بلوچستان میں 26 لاکھ، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار ، جی بی میں 2 لاکھ 28 ہزار اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *