Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق، گلگت و آزاد کشمیر کو بھی حصہ ملنا چاہئے: نواز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق، گلگت و آزاد کشمیر کو بھی حصہ ملنا چاہئے: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *