Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس بند کرینگے ، ڈیلرز موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ،چیئرمین عبد السمیع خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس بند کرینگے ، ڈیلرز موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ،چیئرمین عبد السمیع خان

کراچی:پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسّمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن 8 فیصد تک نہ بڑھایا تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مارجن اس وقت صرف 3.12 فیصد ہے۔جبکہ موجودہ کاروباری حالات اور مہنگائی کے پیشِ نظر کم از کم 5 فیصد اضافے کی فوری ضرورت ہے ۔عبدالسّمیع خان نے کہا کہ حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے ۔وزارتِ پٹرولیم نے پہلے مناسب کمیشن دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر تاحال وعدہ پورا نہیں ہوا ،حکومت نے صرف 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاجبکہ ڈیلرز نے 8 فیصد منافع بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *