Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب اسمبلی: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عمر 16سال کرنے کی قرارداد جمع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب اسمبلی: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عمر 16سال کرنے کی قرارداد جمع

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔دوسری جانب قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *