Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کیے

کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا جس میں فیلڈ مارشل نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا، تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔
اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف کوٹرافی دی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کوانعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی۔پاکستان واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ آنے پر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم ٹرافی سے نوازا گیا۔فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے35 ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *