Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحران سے نکل آیا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں۔نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ کاروباری برادری، سرمایہ کار پیچیدہ قوانین اور غیر ضروری ضوابط سے پریشان تھے، حکومت سنبھالی تو پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کرچکا تھا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نےبہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اکستان بحران سے نکل چکا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *