Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں: طلال چودھری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو خاص بیانیے کیلئے استعمال کرتی ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک ٹویٹ کے پیسے وصول کرکے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہاررائے کی بھی کچھ حدود ہیں، چند کمپنیوں کو ٹرینڈ اور ہیش ٹیگز کی بولیاں لگا کربیچے جاتے ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، زیادہ اکاؤنٹس نارتھ امریکا،یورپ،جنوبی ایشیاء سے آپریٹ ہورہےہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہی اکاؤنٹس ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اسرائیل کےحق میں ٹرینڈز بناتے ہیں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات آچکی ہے، ہم نے تمام شواہدجمع کر لیے ہیں، بیرون ملک سے فنڈنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ بیرون ممالک کی کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس زیادہ ہیں، اِن کو خبردار کرتے ہیں بازنہ آئے تو سخت ایکشن ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *