Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلاچی کے علاقے میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج ہلاک جب کہ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان جام شہادت نوش کرگئے، شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اِس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *