Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اوباڑو: مسافر بس سے اغوا کیے گئے 10 مغوی بازیاب، مزید کی تلاش جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اوباڑو: مسافر بس سے اغوا کیے گئے 10 مغوی بازیاب، مزید کی تلاش جاری

اوباڑو: پولیس نے مسافر بس سے اغوا ہونے والے 19 میں سے 10 مغویوں کو بازیاب کروا لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ مغویوں کو سومیانی میں مقابلے کے بعد بازیاب کروایا گیا، لیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، بازیاب کروائے گئے چند مسافر زخمی ہیں جن کی موقع پر مرہم پٹی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور متعدد افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، بس میں خواتین سمیت 27 افراد سوار تھے، ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔عینی اہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی، سب کے پاس جدید اسلحہ تھا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے ب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، تاہم مسافروں کی اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *