Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

باجوڑ: باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف زیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *