Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے: سرفراز بگٹی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے؟ صوبے میں خشک سالی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بلوچستان میں زیادہ ہیں، قدرتی آفات صوبوں کے نہیں ہوتے، حدود وسائل میں کلائمٹ فنڈ قائم کیا ہے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی شرح میں واضح کمی دیکھی جاری ہے، ماضی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو عدالت نے روکا، کون سے انتخابات ہیں جس کی مدت 8 ماہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے گورنر کو درخواست دی کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ مار ڈھاڑ ہو،کونسی حکومت چاہتی معصوم لوگ مارے جائیں، ریاست کا کام حکومت کی رٹ قائم کرنا ہے، ایک سال میں 700 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سلطان گولڈن ہمارے بزرگ ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *