Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برازیل میں تیز آندھی سے سٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برازیل میں تیز آندھی سے سٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر کر تباہ ہوگیا

برازیلیا: نوبی برازیل میں آنے والی تیز اور شدید آندھی کے باعث اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل پر مبنی ایک بڑا مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر گویبا میں پیش آیا، جہاں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے قریب نصب 24 میٹر بلند اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ تیز ہواؤں کا مقابلہ نہ کر سکا اور زمین پر آ گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران مجسمہ پہلے جھکتا ہے اور پھر اچانک گر جاتا ہے، جبکہ اس وقت قریبی سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔ادھر مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ واقعے کے وقت اطراف کا علاقہ تقریباً خالی تھا، اسی وجہ سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *