Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپر لیگ کا توسیعی مرحلہ ، آئندہ ماہ نئی ٹیموں کی نیلامی پی سی بی 8جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد کرے گا، جہاں دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائینگے اعلیٰ معیار کی کرکٹ، مسابقتی توازن،عالمی پلیئرز کی تیاری میں کردار کے باعث سپر لیگ نے خود کو ممتاز عالمی لیگ کے طور پر منوا یا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپر لیگ کا توسیعی مرحلہ ، آئندہ ماہ نئی ٹیموں کی نیلامی پی سی بی 8جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد کرے گا، جہاں دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائینگے اعلیٰ معیار کی کرکٹ، مسابقتی توازن،عالمی پلیئرز کی تیاری میں کردار کے باعث سپر لیگ نے خود کو ممتاز عالمی لیگ کے طور پر منوا یا

اسلام آباد: چیئرمین سید محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کر دیا ہے ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ آئندہ برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے توسیعی مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ 6کی بجائے 8ٹیموں کو میدان میں اتارا جا سکے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد بھی کرے گا، جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے ۔ اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل مسلسل بین الاقوامی دلچسپی حاصل کر رہی ہے ، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی تجارتی قوت، عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات کی عکاسی ہے ۔ عالمی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ روابط نے لیگ کے کاروباری ماڈل پر اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹونٹی لیگز میں اس کے سٹینڈنگ کی تصدیق کی ہے ۔اعلیٰ معیار کی کرکٹ، مسابقتی توازن اور عالمی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں کردار کے باعث، پی ایس ایل نے خود کو ایک ممتاز عالمی ٹی ٹونٹی لیگ کے طور پر مستحکم طور پر منوا لیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *