Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا2600روپے مہنگا چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 532 ہوگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا2600روپے مہنگا چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 532 ہوگئی

کراچی:انٹربینک میں پیر کو ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1پیسے کی کمی سے 280.31 روپے پر جاپہنچا ۔ گزشتہ ہفتے روپیہ 10 پیسے مضبوط ہوکر 282.32 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 4325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 229 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کا ہوگیا تھا ۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 532 روپے پر جاپہنچا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *