Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

نئی دہلی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔آئی پی ایل سیزن 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کو خرید لیا، کیمرون گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔تاہم کولکتہ نے 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔ جس کے ساتھ ہی کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے پاس تھا، جنہیں 2024 سیزن کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے پاس ہے جنہیں گزشتہ سیزن لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔آئی پی ایل کا اگلا سیزن 26 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *