Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 922 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 294 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔جن اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان جاری ہے ان میں آٹوموبائل اسمبلرز، یمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریاں شامل ہیں، پی او ایل، او جی ڈی سی، ماری، حبکو، پی پی ایل اور ایس ایس جی سی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 876 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *