Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی ولی عہد کا بارسلونا فٹبال کلب خریدنے پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی ولی عہد کا بارسلونا فٹبال کلب خریدنے پر غور

ریاض :سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسپین کے مشہور فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کو خریدنے کیلئے 10 ارب یورو کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں۔ اگر یہ پیشکش حقیقت بن جائے تو نہ صرف بارسلونا کا تقریبا 2.5 ارب یورو کا قرض ختم ہو سکتا ہے بلکہ کلب کی پوری مالی سمت بھی یکسر تبدیل ہو جائے گی، تاہم عملی طور پر اس پیشکش کے سامنے کئی بڑی قانونی اور ساختی رکاوٹیں موجود ہیں کیونکہ بارسلونا قانونی طور پر کسی فرد یا ادارے کو فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ بارسلونا ایک سوشیو ملکیت ماڈل کے تحت چلنے والا کلب ہے ، جہاں ہزاروں ارکان کلب کے اصل مالک ہوتے ہیں اور وہی صدر کے انتخاب اور انتظامی فیصلوں میں اختیار رکھتے ہیں
زیادہ سے زیادہ امکان یہی ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں کسی کمرشل بازو یا منصوبے میں سرمایہ کاری کی جائے ، مگر مکمل ٹیک اوور آئینی طور پر ناممکن ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *