Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالرایک پیسہ،تولہ سونا4ہزار روپے سستا،چاندی مستحکم انٹربینک میں ڈالر280.30،اوپن مارکیٹ میں 281.35روپے ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالرایک پیسہ،تولہ سونا4ہزار روپے سستا،چاندی مستحکم انٹربینک میں ڈالر280.30،اوپن مارکیٹ میں 281.35روپے ریکارڈ

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ میں استحکام رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.30روپے کا ہوگیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281روپے 35پیسے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4285 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6532 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *