Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
51 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

51 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے پاکستانی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری

کراچی: رواں سال 51 ہزار مسافروں کو طیاروں سے آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈنگ کی وجہ سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری آگئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ 118 سے 92 نمبر پر آ گیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال 24 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا گیا، لوگ عمرے کے نام پر سعودی عرب جا کر یورپ جانے کی کوشش کر تے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا، آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ بنگالی شہریوں کا بھی پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا انکشاف ہوا، بنگالی شہری پاکستان کے سیاحتی ویزہ پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *