Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی وزیراعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی وزیراعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار

نئی دہلی:متعصب بھارتی سیاستدانوں کی بے شرمی اور ڈھٹائی منظر عام پر آگئی۔بھارتی وزیراعلیٰ کے خاتون کا حجاب کھینچنے کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کی گھٹیا ذہنیت آشکار ہوگئی، یوگی حکومت کے اتحادی وزیر سنجے نشاد کے انتہائی توہین آمیز اور غیر انسانی ریمارکس سامنے آگئے، بھارتی وزیر نے حجاب کھینچنے کا تمسخر اڑایا اور قہقہے لگائے، سنجے نشاد نے کہا کہ حجاب کو چھونے پر اتنا شور کیوں؟سوشل میڈیا پر سنجے نشاد کے بیان پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا، بھارتی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے حجاب واقعہ پر معذرت کے بجائے تمسخر اڑانا حکومتی ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کی تذلیل کرنے والے عناصر کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *