Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید، سرد موسم بھی حملہ آور ہو گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید، سرد موسم بھی حملہ آور ہو گیا

غزہ: جنگ بندی معاہدے اور سرد موسم کے باوجود فلسطینیوں کے مصائب کم نہ ہوسکے۔خواتین اور بچوں سمیت شہری آبادی اسرائیلی حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید فلسطینی شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق تفاح کے علاقے میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملے میں بچے سمیت خاندان کے 5 افراد شہید ہو گئے۔دوسری جانب خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی سرد موسم اورامدادی قلت سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، سخت سرد موسم کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں بچوں میں ہائپوتھرمیا اور سانس کے مراض کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 53 ہزار سے زائد خیمے تباہ اور متاثر ہوئے، امدادی تنظیموں کے مطابق امداد کی رفتار موجودہ ضروریات سے بہت کم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *