Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: سپارکو نے رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سپارکو کے مطابق رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے۔فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے انسانی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں، فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے مطابق رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *