Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا: سہیل آفریدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا: سہیل آفریدی

پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آ نے والے عدالتی فیصلے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیڈر سے متعلق انصاف کے منافی فیصلہ ہوا ہے۔پشاور میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ 26ویں ترمیم سے قبل بھی انصاف فراہم نہیں کیا گیا، ترمیم سے پہلے بھی ادارے اور جمہوری نظام مفلوج تھے، اسی لیے بانی پی ٹی آئی بائیومیٹرک نظام کے ذریعے شفاف انتخابات کے حامی تھے۔اُنہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا، انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آج ان کی حکومت ہے اور وہ کل بھی محفوظ رہیں گے، وہ غلط فہمی میں ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگِس مقدمات قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی جماعت ہی رہنا چاہیے اور کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کے خلاف غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں، یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ ہے اور اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *